Loading
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں 10 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں جس کے مطابق یورو بانڈز کی ادائیگیوں کے باعث سرکاری ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی۔
ترجمان کے مطابق 10 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ایک ارب 32 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کم ہوگئے جس کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 15 ارب 7 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان نے گزشتہ ہفتے کے دوران یورو بانڈز کی میچوریٹی کی مد میں ایک ارب 42 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں کیں جس کے بعد 10 اپریل کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 20 ارب 52 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 5 ارب 44 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل