Loading
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر آج ہنگامہ خیز دن دیکھا گیا جس میں امریکی دفاع اور اسرائیلی وزیر دفاع نے الگ الگ مقام پر میڈیا سے گفتگو کی لیکن دونوں میں ایران کو یکساں انداز میں دھمکیاں دی گئیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِ دفاع نے ایران کو سخت الفاظ میں متنبہ کیا ہے کہ اگر امریکا کے ساتھ جاری جنگ بندی معاہدے پر اتفاق نہیں کیا تو اسرائیل اُس پر پہلے سے زیادہ تکلیف دہ حملے کرے گا۔
اسرائیلی وزیرِ دفاع یسرائیل کاٹز نے مزید کہا کہ ایران اس وقت ایک تاریخی موڑ پر کھڑا ہے جہاں اسے فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ بہتر مستقبل کی طرف بڑھنا چاہتا ہے یا تنہائی اور تباہی کے کھائی میں جا گرے۔
اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے مزید کہا کہ اگر ایران نے مذاکرات میں مثبت پیش رفت نہ دکھائی تو اسرائیل ایسے اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے جنہیں اب تک نہیں چھیڑا گیا۔
ان کے بقول ایران بہت جلد دیکھ لے گا کہ جن اہداف کو ہم نے ابھی تک نشانہ نہیں بنایا وہ پہلے حملوں سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوں گے۔
اب سے کچھ دیر قبل واشنگٹن میں امریکی وزیر دفاع نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ایران کے پاس سنہری موقع ہے وہ دانش مندی کا مظاہرہ کرے اور جنگ بندی معاہدہ قبول کرلے ورنہ امریکی افواج دوبارہ جنگ کے لیے تیار ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل