Thursday, April 16, 2026
 

دورہ بنگلا دیش کیلیے ٹیسٹ ٹیم مینجمنٹ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

 



دورہ بنگلا دیش کے لیے پاکستان کرکٹ کی ٹیسٹ ٹیم مینجمنٹ میں اہم تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، ذرائع کے مطابق عمر گل، اسد شفیق اور عبدالسعد کو نئی ذمہ داریاں دینے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر گل کو ٹیسٹ ٹیم کا بولنگ کوچ جبکہ اسد شفیق کو بیٹنگ کوچ مقرر کیا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب عبدالسعد ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کے طور پر مضبوط امیدوار ہیں، وہ اس سے قبل پاکستان ویمن ٹیم کے ساتھ خدمات انجام دے چکے ہیں اور پہلی بار مینز ٹیم کے ساتھ ذمہ داریاں سنبھال سکتے ہیں ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے سابق کپتان سرفراز احمد کا نام بھی تقریباً فائنل ہوچکا ہے جس کا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیسٹ ٹیم اور مینجمنٹ کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے جبکہ ٹیم نے آئندہ ماہ بنگلا دیش کا دورہ کرنا ہے جہاں دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 8 مئی جبکہ دوسرا 16 مئی کو شیڈول ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل