Saturday, April 18, 2026
 

حج مشکلات برداشت کرنے کا نام ہے سوشل میڈیا پر شکایات کے بجائے صبر اختیار کریں، گورنر سندھ

 



گورنر سندھ نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ مشکلات برداشت کرنا حج کا نام ہے سوشل میڈیا پر شکایات کے بجائے صبر اختیار کریں۔ گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کراچی ایئرپورٹ پر پہلی حج پرواز کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بڑے خوش نصیب لوگ ہیں جو حج پر جارہے ہیں، اللہ پاک سے آپ سب عازمین دعا کریں کہ ملک ترقی کرے ،پاکستان میں بسنے والوں کے لیے دعا کریں، رزق حلال کمانے کی کوشش کے لیے دعا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان حج کرنے والوں میں دوسرا بڑا ملک ہے  اور پاکستانی عمرہ کرنے والی نمبر ون  قوم ہے لیکن پاکستانی دو نمبری کرنے میں دوسرے نمبر پر ہیں، لوگ موبائل فونز سے انتظامات خراب ہونے کا سوشل میڈیا پر ڈالتے ہیں لیکن حج تو مشکلات کو برداشت کرنے اور صبر کا نام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں عازمین حج پیدل، پھر بحری جہازوں اور اب جہازوں کی سہولت سے حج پر جاتے ہیں، جہازوں کے ذریعے چند گھنٹوں میں اب آپ پہنچ سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حج پر جاکر اپنے ملک کے لیے لازمی دعا کریں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل