Loading
پاکستان اور ارجنٹینا کے درمیان دوستانہ فٹبال میچ کا امکان ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن اور ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کے درمیان اس حوالے سے بات چیت کا آغاز ہوگیا ہے۔
دونوں فیڈریشنز کی ابتدائی بات چیت میں دونوں ٹیموں کے درمیان فرینڈلی میچ اور ڈیویلپمنٹ پروگرام پر بات چیت ہوئی۔
فیڈریشنز کے درمیان آن لائن گفتگو میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ میچ متوقع طور پر رواں سال ہی فیفا ورلڈکپ 2026 کے بعد ہوسکتا ہے جس کے انعقاد پر ابتدائی بات چیت ہوگئی ہے، دونوں فیڈریشن نے مزید کام پر اتفاق کیا ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان کوچنگ اور ڈیویلپمنٹ پروگرام پر بھی بات چیت ہوئی، پروگرام کے مطابق ارجنٹائن کے فٹبال کوچز پاکستان آئیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل