Sunday, April 19, 2026
 

راولپنڈی: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، 800 کلو ناقص گوشت تلف

 



پنجاب فوڈ اتھارٹی نے علی الصبح راولپنڈی میں ناقص گوشت کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 800 کلو مضرِ صحت گوشت تلف کردیا۔ ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر ہولی فیملی اسپتال کے قریب ایک میٹ شاپ کی چیکنگ کی گئی، جہاں ویٹرنری ڈاکٹر نے گوشت کا معائنہ کرکے اسے انسانی استعمال کے لیے غیر موزوں قرار دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گوشت میں پانی کی ملاوٹ پائی گئی اور وہ بدبو دار بھی تھا، جس پر فوری طور پر اسے تلف کر دیا گیا۔ مزید کارروائی کرتے ہوئے دکان کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق صوبہ بھر میں ناقص اور مضرِ صحت گوشت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل