Loading
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مشاورتی ادارے کے رکن محمد مخبر نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غلط اندازے کی صورت میں عذابِ آخر کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق محمد مخبر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایران اس بات پر نظر رکھے ہوئے ہے کہ مذاکرات کو جنگ کو طول دینے کی حکمت عملی کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی خودمختاری سب سے اہم ہے۔ سفارتکاری صرف عملی میدان میں ہی مؤثر ہوتی ہے۔ ایران کا ردعمل خطے سے باہر تک پھیل سکتا ہے جو عالمی سطح پر طاقت کے توازن کو بھی بدل سکتا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی بدھ کی شام ختم ہو رہی ہے اور اس میں توسیع کا امکان انتہائی کم ہے۔ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو اس پر بم برسیں گے۔
امریکی صدر نے یہ بھی بتایا کہ نائب صدر جے ڈی وینس، ایلچی اسٹیو وٹکوف اور مشیر جیرڈ کشنر پاکستان کے لیے روانہ ہوچکے ہیں جہاں وہ ایران سے معاہدے کے دوسرے دور میں بات چت کریں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل