Tuesday, May 05, 2026
 

لاہور ہائیکورٹ کے متعدد ججز کو مختلف انتظامی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 



لاہور ہائیکورٹ کے متعدد ججز کو مختلف انتظامی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں، چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ قمر الزماں نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کیس مینجمنٹ سمیت، ہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ کے معاملات سمیت دیگر اہم امور دیکھیں گی، جسٹس عالیہ نیلم صوبے بھر کی ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے معاملات بھی دیکھیں گی۔ جسٹس عالیہ نیلم صوبائی جسٹس کمیٹی اور پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی چیئرپرسن بھی ہوں گی، سینئر ترین جج، جسٹس عابد عزیز شیخ ہائیکورٹ کی گارڈین کورٹس، اینٹی کرپشن عدالتیں، کمرشل سیشن کورٹس سمیت دیگر عدالتوں کے مانیٹرنگ جج تعینات، جسٹس شہباز رضوی انسداد دہشت گردی عدالتیں، اسپیشل کورٹس، اسپیشل سینٹرل عدالتوں کے مانیٹرنگ جج ہوں گے۔ جسٹس فیصل زمان خان صارف عدالتیں، ڈرگ کورٹس، جیلوں کے مانیٹرنگ جج مقرر،جسٹس مسعود عابد نقوی پنجاب ٹربیونلز، لائیو اسٹاک ٹربیونلز، ایل ڈی اے، لیبر کورٹس کے مانیٹرنگ جج تعینات، جسٹس شاہد کریم ڈسٹرکٹ جوڈیشری اور بار ایسوسی ایشنز، ہائیکورٹ کی ٹرانسپورٹ، احتساب عدالتوں کے مانیٹرنگ جج تعینات کیے گئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل