Tuesday, May 05, 2026
 

وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات میں ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت

 



وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ رات متحدہ عرب امارات میں ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یو اے ای میں ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں پر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان اس مشکل وقت میں یوے ای کی حکومت اور اماراتی بہن بھائیوں کے ساتھ مضبوطی سےکھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی ضروری ہے کہ جنگ بندی کو برقرار رکھا جائے اور اس کا احترام کیا جائے، خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلئے مذاکرات کو ضروری سفارتی گنجائش فراہم کی جانی چاہیے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل