Loading
وفاقی حکومت نے ملک میں پہلی آئی ٹی مردم شماری کروانے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزارت آئی ٹی اور ادارہ شماریات کے باہمی اشتراک سے آئی ٹی مردم شماری ہوگی، نوجوانوں کی ڈیجیٹل مہارتوں کا جامع ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔
آئی ٹی ورک فورس کا ملک گیر ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔ آئی ٹی مردم شماری میں فری لانسرز، ویڈیو ایڈیٹرز اور کال سینٹر ملازمین کا ڈیٹا بھی جمع ہوگا۔
ذرائع وزارت آئی ٹی کے مطابق کال سینٹر ملازمین کی مہارتوں کو بھی کیٹیگرائز کیا جائے گا۔ آئی ٹی مردم شماری سے قابل اعتماد آئی ٹی ڈیٹا پہلی بار دستیاب ہوگا۔
حکومت کو پالیسی سازی اور پلاننگ میں مدد ملے گی، آئی ٹی ماہرین کےلیے بیرون ملک کام کے مواقع بہتر ہوں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل