Loading
وفاقی حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نجکاری کے عمل کو حتمی شکل دینے کے لیے قومی ایئرلائن کو اربوں روپے کے ٹیکس جرمانے اور سرچارج کی مد میں بڑی رعایت دے دی ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پی آئی اے کے ذمہ واجب الادا 8 ارب 76 کروڑ 59 لاکھ 72 ہزار روپے کے ڈیفالٹ سرچارج اور جرمانے معاف کر دیے گئے ہیں۔
اس فیصلے کا مقصد پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو کامیاب بنانا اور کامیاب بولی دہندہ کے ساتھ معاہدے کی شرائط کو بروقت مکمل کرنا ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے انکم ٹیکس آرڈیننس مجریہ 2001 کے سیکشن 183 کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے یہ استثنا دیا ہے تاہم یہ رعایت مخصوص شرائط سے مشروط ہوگی۔
پی آئی اے کو 30 جون 2025 تک کے واجب الادا 8 ارب 76 کروڑ روپے سے زائد کے اصل ٹیکس واجبات کی ادائیگی چار سال کے عرصے میں کرنی ہوگی۔ شیئر پرچیز معاہدے کی تکمیل کے بعد ایک سال کی رعایت دی جائے گی جس کے بعد یہ رقم برابر سالانہ اقساط میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو جمع کرانا ہوگی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل