Loading
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی کم تعلیم اور کم تجربے پر نیب میں تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی۔
سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی جانب سے سینیئر وکیل اکرم شیخ عدالت میں پیش، نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل وقار حسین نقوی، رافع مقصود و دیگر پیش ہوئے نیب نے مؤقف اپنایا کہ شہزاد سلیم تجربے اور تعلیم کے لحاظ سے نیب میں تعینات نہیں ہو سکتے تھے۔
سپریم کا فیصلہ آ چکا ہے شہزاد سلیم نے اپنی پروموشن کے لیے سپریم کورٹ رجوع کیا تھا، ، آئینی عدالت کہہ چکی جب ایک کیس بند ہو جائے تو دوبارہ وہ نہیں کھل سکتا۔
شہزاد سلیم کے وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ میں اس کیس میں فیس نہیں لے رہا، صرف عدالت کی معاونت کرنے آیا ہوں، نیب سات سال قبل کے اپنے ہی مؤقف سے پیچھے ہٹ رہا ہے، عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل