Loading
کیماڑی گھاس بندر کے قریب ٹرالرکی ٹکرسے موٹرسائیکل رائیڈر جاں بحق جبکہ نیا ناظم آباد کے قریب کام کے دوران عمارت کی پانچویں منزل سے گرکرمزدورجاں بحق ہوگیا
تفصیلات کے مطابق ڈاکس تھانے کے علاقے کیماڑی گھاس بندرگیٹ نمبر17 کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوارشخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی شناخت 35 سالہ محمد نعمان ولد محمد رمضان کے نام سے کی گئی۔
متوفی شخص کھارادرکا رہائشی اورموٹرسائیکل رائیڈرتھا ٹرالرکی ٹکرکے باعث پیش آیا۔ حادثے کے فوری بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرالرکوقبضے میں لیکراس کے ڈرائیور کوگرفتارکرلیا ہے اورحادثے سے متعلق مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
منگھو پیرتھانے کے علاقے نیا ناظم آباد ابوبکرمسجد کے قریب کام کے دوران عمارت کی پانچویں منزل سے گرکرمزدورجاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔
متوفی مزدورکی شناخت 36 سالہ منیراحمد ولد عبدالجبار کے نام سے کی گئی، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی مزدورکی لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل