Loading
1394 نوکریاں کا اشتہار جاری کرتے ہوئے امیدوار کو 11 مئی 2026 تک درخواستیں جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے جاری بھرتی مہم کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی۔
وزارت داخلہ پاکستان کے تحت جاری سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب امیدوار 4 مئی کے بجائے 11 مئی 2026 تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
یہ بھرتی ملک بھر میں 1394 آسامیوں کے لیے کی جا رہی ہے، جس کا اشتہار 19 اپریل کو جاری کیا گیا تھا۔
ادارے نے واضح کیا ہے کہ پہلے سے طے شدہ تمام شرائط و ضوابط برقرار رہیں گے، جن میں عمر، تعلیمی قابلیت اور تجربے کی کٹ آف تاریخ 4 مئی 2026 ہی رہے گی۔
حکام کے مطابق یہ فیصلہ امیدواروں کی سہولت اور زیادہ سے زیادہ افراد کو موقع دینے کے لیے کیا گیا ہے۔ درخواستیں صرف آن لائن پورٹل کے ذریعے قبول کی جائیں گی، اور دستی درخواستیں قابلِ قبول نہیں ہوں گی۔
In view of the public interest, it has been decided to extend the last date for FIA recruitment by one week, till 11th May 2026 pic.twitter.com/1tRfgjVm9Z
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) May 4, 2026
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل