Tuesday, May 05, 2026
 

لیاقت آباد میں شہری کی گلے میں پھندا لگا کر خودکشی

 



لیاقت آباد کے رہائشی شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپرمارکیٹ کے علاقے لیاقت آباد 4 نمبر ابدالی کلینک کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔ متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی ، پولیس نے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 32 سالہ فہد ولد آفتاب کے نام سے کی گئی۔ متوفی نے گھریلو رنجش کے باعث گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی۔ ہلاک ہونے والے شخص کے ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کو لے جانے کی اجازت دیدی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل