Tuesday, May 05, 2026
 

پشاور؛ سرکاری گندم اسکینڈل کیس، 3 ملزمان کو 7 سال قید، 30 لاکھ روپے جرمانہ

 



اینٹی کرپشن کورٹ خیبر پختونخوا نے سرکاری گندم اسکینڈل کیس میں 3 ملزمان کو 7،7 سال قید اور مجموعی طور پر 30 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ خیبرپختونخوا کی اینٹی کرپشن کورٹ کے جج آصف رشید نے سرکاری گندم اسکینڈل کیس کی سماعت کی، عدالت نے ملزمان سے قومی خزانے کو پہنچنے والا کروڑوں روپے کا نقصان بھی وصول کرنے کا حکم دے دیا۔ پراسیکیوشن نے مؤقف اپنایا کہ اضاخیل گندم اسٹوریج سے 3 ہزار سے زائد بوریاں غائب کی گئیں اور ملزمان نے گندم غائب کر کے قومی خزانے کو 19 کروڑ روپے سے زائد نقصان پہنچایا۔ عدالت سے سزا پانے والوں میں اسٹوریج آفیسر محمد ارشد اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر خالد خان شامل ہیں، سابق ملازم طلا محمد کو بھی 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ جرمانہ عدم ادائیگی پر ملزمان کو مزید 6 ماہ قید کاٹنا ہوگی۔ عدالت نے دو فوڈ انسپکٹرزعاطف اور جنید کو عدم ثبوت پر بری کردیا جبکہ کیس میں نامزد 6 ملزمان میں سے ایک ملزم تاحال مفرور ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل