Saturday, May 09, 2026
 

عاطف اسلم کے کنسرٹ کے دوران خاتون مداح کئی فٹ اونچے اسٹیج پر پہنچ گئی

 



کراچی میں ہونے والے کنسرٹ کے دوران ایک خاتون مداح عاطف اسلم کے ساتھ سیلفی لینے کیلیے کئی فٹ اونچے اسٹیج پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے اسپورٹس کلب میں ہونے والے معروف گلوکار عاطف اسلم کے کنسرٹ کے دوران ایک غیر متوقع واقعہ پیش آیا جس نے کچھ دیر کے لیے محفل کا ماحول بدل دیا۔ کنسرٹ کے دوران ایک خاتون مداح کئی فٹ اونچے اچانک اسٹیج پر پہنچ گئیں اور عاطف اسلم کے ساتھ سیلفی بنانے کی کوشش کرنے لگیں جبکہ گلوکار اس وقت اپنی پرفارمنس میں مصروف تھے، تاہم انہوں نے صورتحال کو خوشگوار انداز میں سنبھالتے ہوئے مداح کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔ واقعہ اس وقت مختلف رخ اختیار کر گیا جب خاتون مداح پہلی تصویر لینے کے بعد بھی اسٹیج سے نیچے نہ اتریں اور مزید سیلفیاں بنانے کی کوشش کرتی رہیں۔ منتظمین اور عملے کی جانب سے متعدد بار اشارہ کیے جانے کے باوجود وہ اسٹیج پر موجود رہیں۔ بعد ازاں سیکیورٹی اہلکاروں نے مداخلت کرتے ہوئے خاتون کو نرمی کے ساتھ اسٹیج سے ہٹا کر دوبارہ حاضرین کے حصے میں منتقل کیا، جس کے بعد کنسرٹ دوبارہ معمول کے مطابق جاری رہا۔ View this post on Instagram A post shared by Maira Junejo (@mairajunejo) اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جبکہ صارفین کی جانب سے بڑے عوامی پروگراموں میں سیکیورٹی، ہجوم پر قابو پانے اور فنکاروں کے تحفظ سے متعلق مختلف آرا کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل