Loading
وفاقی سول حساس ادارے اورفیروزآباد پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسکولوں کے طلبہ کومنشیات فروخت کرنے والے اہم ملزم کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی سول حساس ادارے اورفیروز آباد پولیس نے مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کوگرفتار کرلیا۔
ملزم کی شناخت محمد فیضان ولد محمد ندیم کے نام سےکی گئی، ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کے مطابق گرفتار ملزم سولجر بازار، گارڈن، بہادر آباد اورشہر کے گردونواح میں اسکولوں کے طلبہ کو چرس فروخت کرنے میں ملوث تھا۔
گرفتارملزم ماضی میں پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد ملزم نے اپنے ذاتی موبائل فون نمبر بند کر دیے تھے اورمنشیات فروشی کے لیے دیگر نمبر استعمال کر رہا تھا۔
گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ گرفتاری سے قبل وہ وحید رمضانی سے منشیات حاصل کرتا رہا، بعد ازاں اس کے ایک دوست ابراہیم (الیکٹریشن) نے اسکا رابطہ ناصرنامی منشیات فروش سے کروایا جس سے وہ منشیات خرید رہا تھا۔
گرفتارملزم کشہرکے علاقے معصوم شاہ (مسجد)، تھارو لائن اور گارڈن کے قریب تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کررہا تھا گرفتار ملزم انتہائی شاطر و چلاک ہے جس کی گرفتاری کے لیے پہلے بھی متعدد چھاپہ مارکارروائیاں کی گئی ہیں۔
کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1250 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور 25 گرام ویڈ بھی برآمد کی گئی گرفتارملزم کےخلاف فیروزآباد تھانے میں درج کرکے تفتیش انویسٹیگیشن ونگ کے سپرد کردی گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل