Loading
چنئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف سابق اداکار جوزف وجے نے بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حلف برداری کی تقریب چنئی کے نہرو اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جہاں نومنتخب وزیراعلیٰ اپنے عہدے کا باضابطہ حلف اٹھایا۔
جوزف وجے کی جماعت ٹی وی کے نے ریاستی انتخابات میں غیرمعمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 234 میں سے 108 نشستیں جیتیں اور سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی۔
اگرچہ حکومت بنانے کے لیے 118 نشستیں درکار تھیں، تاہم کانگریس، سی پی آئی، سی پی ایم، انڈین یونین مسلم لیگ اور دیگر اتحادی جماعتوں کی حمایت سے وجے کو اکثریت حاصل ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق وجے نے ہفتے کے روز گورنر راجند وشواناتھ سے ملاقات کی، جس کے بعد انہیں حکومت بنانے کی باضابطہ دعوت دی گئی۔ گورنر نے نو منتخب وزیراعلیٰ کو 13 مئی تک اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
یہ کامیابی اس لیے بھی غیرمعمولی سمجھی جا رہی ہے کیونکہ جوزف وجے نے اپنی سیاسی جماعت صرف فروری 2024 میں قائم کی تھی۔ ان کی جماعت نے اپنے پہلے ہی الیکشن میں بڑی کامیابی حاصل کرکے ریاست کی روایتی سیاست میں ہلچل مچا دی۔
#WATCH | Chennai: Tamilaga Vettri Kazhagam (TVK) Chief C Joseph Vijay takes oath as the Chief Minister of Tamil Nadu. pic.twitter.com/8yGuYEAkfj
— ANI (@ANI) May 10, 2026
یاد رہے کہ جوزف وجے نے اپنے فلمی کیریئر کے عروج پر سیاست میں آنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے نہ صرف فلم انڈسٹری کو خیرباد کہا بلکہ نوجوانوں، بے روزگاری، بدعنوانی اور سماجی مسائل پر مسلسل آواز اٹھاتے رہے۔ 2019 میں انہوں نے بھارتی شہریت ترمیمی قانون پر بھی تنقید کی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل