Sunday, May 10, 2026
 

کراچی: کوئٹہ ٹاؤن میں گودام میں آگ لگ گئی

 



کراچی کے علاقے کوئٹہ ٹاؤن میں گودام میں آگ بھڑک اُٹھی۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق کوئٹہ ٹاؤن، انصاف میڈیکل کمپلیکس کے قریب کپڑوں کے گودام میں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی۔ سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمعہ فائر بریگیڈ ٹرکس اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل