Sunday, May 10, 2026
 

کراچی؛ عید قرباں پر فروخت کے لیے لائے گئے 25 بکرے چوری، فوٹیج بھی سامنے آگئی

 



گلستان جوہر سے عید قرباں پر فروخت کے لیے لائے گئے 25 بکرے چوری کر لیے گئے جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی شہر قائد میں قربانی کے لیے لائے جانے والے مویشیوں کے چوری کے واقعات ہونا شروع ہوگئے۔ ملیر کینٹ تھانے کے علاقے گلستان جوہر بلاک 8 میں نامعلوم چور 25 بکرے چوری کر کے لے گئے۔ واقعہ جمعے اور ہفتے کی درمیان شب پیش آیا، پلاٹ پر بندھے ہوئے بکروں کو موٹر سائیکل اور کار پر سوار ملزمان سوزوکی میں لاد کر فرار ہوئے۔ واقعے کی رپورٹ ملیر کینٹ تھانے میں درج کروا دی گئی۔ چوری کیے گئے، بکروں کے مالک محمد اسامہ خان کے مطابق بکروں کی مالیت 19 لاکھ روپے سے زائد ہے، بکرے عید قرباں پر فروخت کے لیے لایا تھا۔ ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آگئیں۔ پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی کی فوٹیج اور ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کو تلاش کر رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل