Monday, May 11, 2026
 

معرکہ حق کی مناسبت سے ملیر چھاؤنی میں دفاعی نمائش کا انعقاد

 



ملیر گیریژن کراچی میں معرکہ حق کی مناسبت سے دفاعی ہتھیاروں اور جدید عسکری آلات کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ نمائش میں افواج پاکستان کے زیر استعمال جدید دفاعی ساز و سامان اور جدید ہتھیار عوامی مشاہدے کیلئے پیش کیے گئے، نمائش میں سول وعسکری حکام سمیت شہریوں، نوجوانوں، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاک فوج کے زیراستعمال جدید دفاعی ساز و سامان اور ہتھیاروں میں غیرمعمولی دلچسپی لی۔ شہریوں نے معرکہ حق کو قومی تاریخ کا روشن باب قرار دیتے ہوئے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملکی دفاع کے عزم کو سراہا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل