Monday, May 11, 2026
 

اسلام آباد: اغوا کی گئی 2 ماہ کی بچی مری سے بازیاب، خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار

 



تھانہ بھارہ کہو کی حدود سے 2 ماہ کی بچی فجر نور کے اغوا کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ اقصیٰ جمیل، جو مریم کے جعلی نام سے رہائش پذیر تھی، بچی کو کھلانے کے بہانے لے کر فرار ہوگئی تھی۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے مطابق پولیس نے ٹیکسی ڈرائیور ظہیر سمیت مختلف افراد کو شامل تفتیش کیا اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مری سے بچی کو بحفاظت بازیاب کروا کر مرکزی ملزمہ اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ اغوا جیسے سنگین جرم میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ حکام کے مطابق اسلام آباد پولیس نے رواں سال 2026 میں اہم کیسز انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں 24 گھنٹوں سے کم وقت میں حل کیے ہیں۔ بچی کی بحفاظت بازیابی پر والدین نے اسلام آباد پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل