Tuesday, May 12, 2026
 

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا ائیرپورٹ پر خواتین ملازمین کی سہولت کے لیے اہم اقدام

 



پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ائیرپورٹ پر خواتین ملازمین کی سہولت کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے ہیڈکوارٹرز کے بعد جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر بھی ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق بیگم ائیر وائس مارشل ذیشان سعید ڈائریکٹر جنرل پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بے بی ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ایئرپورٹ منیجر اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ پی اے اے کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر قائم ڈے کیئر سینٹر تمام ملازمت پیشہ ماؤں کے بچوں کے لیے دستیاب ہوگا جبکہ 3 ماہ سے 3 سال تک کے بچوں کو ڈے کیئر سینٹر میں داخلے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ڈے کیئر سینٹر ابتدائی مرحلے میں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک فعال رہے گا جبکہ مستقبل قریب میں اسے 24 گھنٹے فعال بنانے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ پی اے اے کے مطابق ڈے کیئر سینٹر کے قیام سے کام کرنے والی ماؤں کو بچوں کی نگہداشت میں سہولت میسر آئے گی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل