Tuesday, May 12, 2026
 

مودی کا ہندوتوا ایجنڈا بے لگام، مغربی بنگال میں نام نہاد بھارتی جمہوریت  کا اصل چہرہ بےنقاب

 



مودی نے مغربی بنگال میں منظم دھاندلی اور مسلمان مخالف جذبات ابھار کر نام نہاد جمہوری انتخابات کا ڈھونگ رچایا  امریکی جریدے نیویارک ٹائمز بھارت کو عملی طور پر ایک مکمل یک جماعتی ریاست بننے کے خطرے سے دوچار ہوگیا ہے۔  امریکی جریدے کے مطابق مودی کی ہندو قوم پرست جماعت نے بڑی اپوزیشن ریاست مغربی بنگال میں بھی جیت کا اعلان کر کے جمہوریت کا گلہ گھونٹ دیا۔ مودی ایک ایسے بھارت کی قیادت کر رہا ہے جہاں اپوزیشن  کے پاس تقریباً کوئی سیاسی طاقت باقی نہیں رہی۔ مخالفین کے مطابق مودی حکومت ریاستی اداروں کو اپوزیشن کو ہراساں کرنے کیلئے استعمال کر رہی ہے، مودی کے زیر اثر بھارتی الیکشن کمیشن نے غیر منصفانہ طور پر بہاراور مغربی بنگال میں مسلمان ووٹرز کے نام خارج کیے۔ مودی کیجانب سے ووٹر لسٹوں میں تبدیلی اور مسلم مخالف جذبات ابھار کر ہندو ووٹ حاصل کیے گئے، مودی کی زیر قیادت بی جے پی بھارت میں سخت گیر ہندو قوم پرستی کو فروغ دے رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل