Loading
ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس کی سرزمین پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو تہران یورینیم کی افزودگی 90 فیصد تک بڑھانے پر غور کرسکتا ہے۔
ایرانی پارلیمانی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کسی نئی فوجی کارروائی کی صورت میں ایران کے ممکنہ ردعمل میں 90 فیصد یورینیم افزودگی بھی شامل ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے کا پارلیمنٹ میں جائزہ لیا جائے گا اور قومی مفادات کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔
ایران کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ حالیہ مہینوں میں ایران کے جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز کی صورتحال عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
ماہرین کے مطابق 90 فیصد یورینیم افزودگی کو انتہائی حساس سطح سمجھا جاتا ہے، کیونکہ یہ ہتھیاروں کے معیار کے قریب تصور کی جاتی ہے۔ مغربی ممالک پہلے ہی ایران کے جوہری پروگرام پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔
Iran could enrich uranium up to 90% purity, a level considered weapons-grade, if the country is attacked again, says Ebrahim Rezaei, spokesperson for the Iranian parliament's foreign policy and security committee.
???? More on https://t.co/5H0QqpfIYw pic.twitter.com/D3EEubVA5g
— Al Jazeera Breaking News (@AJENews) May 12, 2026
امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر دباؤ بڑھانے، ممکنہ فوجی کارروائیوں اور پابندیوں کے تناظر میں تہران کے اس بیان کو خطے میں مزید کشیدگی کا اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل