Loading
نیوٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر میں چوری کی واردات میں ملوث ملزمہ اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے 27 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مسروقہ 6 تولہ طلائی زیورات اور طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی 1 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم برآمد کرلی گئی ہے۔
چوری کی واردات گھریلو ملازمہ کی بیٹی نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر کی تھی۔ زیر حراست ملزمہ اپنے والدین کے ہمراہ سرونٹ کوارٹر میں رہائش پذیر تھی۔
نیوٹاؤن پولیس کے مطابق تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے گھریلو ملازمہ کی بیٹی کو شامل تفتیش کیا گیا تو اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر چوری کی واردات کا انکشاف کیا۔
ایس پی راول سعد ارشد کے مطابق زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل