Loading
سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے بیٹے بلخ شیر کھوسہ کی رہائش گاہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس پر بلخ شیر کھوسہ نے تھانہ ڈیفنس میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دے دی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ رات گھر پہنچا تو ملزمان نے گھر پر حملہ کیا، مددگار 15 پر پولیس کو اطلاع دی، دو موٹر سائیکل سواروں نے ڈیفنس فیز 6 میں قائم گھر پر فائرنگ کی اور دو مسلح ملزمان نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی۔
درخواست میں بلخ شیر کھوسہ نے کہا ہے کہ 2023ء میں بھی مجھ پر مسلم ٹاؤن کے علاقے میں فائرنگ کی گئی تھی جس میں مجھے گولی لگی تھی، سپریم کورٹ کا وکیل ہوں تحفظ فراہم کیا جائے۔
ایس ایچ او ڈیفنس سی نے کہا ہے کہ مقدمہ درج کیا جا رہا ہے جس کے بعد تفتیش شروع ہوگی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل