Monday, May 18, 2026
 

لیاری میں کم عمر بچی کو ہراساں کرنے کی کوشش پر مشتعل شہریوں کا ملزم کو زندہ جلانے کی کوشش

 



شہر قائد کے علاقے لیاری کلری میں کم عمر بچی کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کے بعد علاقہ میدانِ جنگ بن گیا مشتعل شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے آگ لگانے کی کوشش کی۔ علاقہ مکینوں کے مطابق واقعے کے فوری بعد بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے اور ملزم کو فرار ہونے سے پہلے قابو کرلیا۔ مشتعل افراد کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا گیا جبکہ بعض افراد نے ملزم کو زندہ جلانے کی بھی کوشش کی۔ صورتحال کشیدہ ہونے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور بڑی مشکل سے مشتعل ہجوم سے ملزم کو تحویل میں لے کر علاقے کی صورتحال کو قابو میں کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ متاثرہ بچی اور اہل خانہ سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل