Sunday, May 31, 2026
 

پی ٹی آئی کے ناراض اراکین اسمبلی کا اجلاس طلب

 



پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا اسمبلی کے ناراض ارکان نے کل اجلاس طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ناراض ارکان اسمبلی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا، جس میں وہ مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ایکسپریس نیوز کو ناراض رکن نے بتایا کہ ہمارا ایک نکاتی ایجنڈا ہے، بانی چیرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تحریک کا اعلان کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صوبائی حکومت کو نقصان پہنچانا نہیں ہے۔ قبل ازیں یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی اور سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے درمیان لفظی تکرار ہوئی اور پارلیمانی پارٹی کے وٹس ایپ گروپ میں علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ کے سوالات کا جواب دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ صاحب غداری اور وفاداری کے سرٹیفیکٹ بانٹںے کی اتھارٹی آپ نہیں، عمران خان کے ساتھ کون ہے اور کون نہیں باتوں سے نہیں عمل سے ثابت کریں، فیصلوں کا اختیار صرف عمران خان کے پاس ہے۔ علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ سے کہا تھا کہ جو ذمہ داریاں دی گئی ہیں ان پر فوکس کریں، عمران خان کے علاوہ ہم کسی اور کو نہیں مانتے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل