Wednesday, June 03, 2026
 

منشیات ڈیلر انمول پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت

 



جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے منشیات اسمگلر انمول عرف پنکی کو مختلف مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے 8 مقدمات میں ملزمہ کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی اجازت دی۔ عدالتی حکم کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر چالان پیش ہونے تک ملزمہ کی فزیکل کسٹڈی میں پیشی ضروری نہیں ہے۔ عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ جب بھی عدالت طلب کرے، ملزمہ کو پیش کیا جائے۔ اس حوالے سے عدالتی حکم میں سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پولیس نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ملزمہ کو عدالت میں پیش کرنے سے نقض امن کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے، اس لیے اسے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ بعد ازاں عدالت نے ملزمہ کے خلاف تھانہ گارڈن میں درج ایک مقدمے، گذری تھانے میں درج 6 مقدمات اور تھانہ بغدادی میں درج ایک مقدمے میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی اجازت دے دی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل