Loading
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی کپتان سوریا کمار یادیو کو خراب فارم کے باعث عہدے سے ہٹا کر ٹیم سے باہر کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوم گراؤنڈ پر ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جتوانے کے تین ماہ بعد سوریا کمار یادیو کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے۔
بی سی سی آئی کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق نے ایک نجی بھارتی چینل کو بتایا کہ سلیکشن کمیٹی، بی سی سی آئی اور ٹیم مینجمنٹ نے کوچ گوتم گمبھیر سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ بھارت کو اب ایک نئے کپتان کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ سوریا کمار کی کپتانی میں ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ضرور جیتا لیکن ان کی حالیہ فارم اور مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے سب کا یہی خیال تھا کہ اب آگے بڑھنے کا وقت آ گیا ہے۔
بھارتی بورڈ اب ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کے ساتھ مشاورت کے بعد نئے کپتان کا تقرر کرے گا۔
#BreakingNews | BCCI sacks Suryakumar Yadav as men's T20I captain and will not consider him for selection@aami_aakash gets you more details #BCCI #SuryakumarYadav | @NidhiS1704 pic.twitter.com/VkSB0xBCE7
— News18 (@CNNnews18) June 3, 2026
یہ فیصلہ رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونے والے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوروں سے قبل کیا گیا ہے۔
بھارتی ٹیم آئرلینڈ میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد انگلینڈ میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔
دوسری جانب آئی پی ایل میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ویبھاؤ سوریاونشی کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
The big questions for the selectors before India's T20I squads are picked for the T20I series in Ireland and England and the Asian Games https://t.co/jk7HoxjGU9 pic.twitter.com/xbw8Jurwsi
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) June 4, 2026
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل