Saturday, June 06, 2026
 

طلبہ کی ڈیجیٹل اور بلاک چین مہارت بڑھانے کیلیے پروگرام کا آغاز

 



سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن (SHEC) نے طلبہ میں ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ اور انھیں نئی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے صوبے میں بلاک چین اسکلز ڈیویلپمنٹ انیشیٹوو کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیرایجوکیشن کمیشن نے طلبہ کی ڈیجیٹل مہارت کو فروغ دینے اور نئی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کیلیے صوبے میں بلاک چین اسکولز ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کردیا ہے۔  اس انیشیٹوو کا آغاز سندھ ایچ ای سی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹریٹجیک پلاننگ کے تحت کیا جارہا ہے جس کا مقصد یونیورسٹیز کے طلبہ کو بلاک چین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اختراع میں صنعت سے متعلقہ مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ پروگرام کے تحت سندھ ایچ ای سی 85 فیصد اسکالرشپ فراہم کرے گاجبکہ باقی 15 فیصد طالب علم کا حصہ صرف 5 ہزار روپے ہو گا  جبکہ پروگرام کی کل لاگت 33,300 روپے فی طالب علم ہے۔ پروگرام کے اعلان کے مطابق چار معروف جامعات کو پارٹنر اداروں کے طور پر منتخب کیا گیا ہے جن میں این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی، مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (ایم یو ای ٹی) جامشورو، اور سکھر آئی بی اے یونیورسٹی شامل ہے۔ پروگرام میں سندھ کے 160 طلبہ کو جگہ دی جائے گی اور بلاک چین ٹیکنالوجیز کی عملی، صنعت پر مبنی تربیت پر توجہ دی جائے گی نصاب میں بلاک چین کے بنیادی اصول، بلاک چین سیکیورٹی، ڈی سینٹرلائزڈ ایپلی کیشنز، کریپٹو کرنسی، اسمارٹ کنٹریکٹس اور ہینڈ آن سمارٹ کنٹریکٹ ڈویلپمنٹ شامل ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل