Loading
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک اور شدید گرم موسم کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ آئندہ دنوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
لاہور میں صبح سویرے ہی سورج نے اپنی تپش دکھانا شروع کر دی اور صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ صرف دن ہی نہیں بلکہ راتوں کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
کم سے کم درجہ حرارت، جو گزشتہ دنوں 26 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب تھا بڑھ کر 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جس کے باعث شہریوں کو رات کے وقت بھی گرمی کی شدت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ایک سے دو روز کے دوران درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ متوقع ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل