Monday, June 08, 2026
 

حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

 



پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ بولر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وائٹیلیٹی بلاسٹ میں لائسیسٹرشائر کے خلاف میچ میں حسن علی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس دوران انہوں نے بڑا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 350 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ چیمپئنز ٹرافی 2017 کے بہترین بولر حسن علی نے یہ کارنامہ صرف 243 میچز میں انجام دیا اور افغان اسپنر راشد خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔ راشد خان نے 350 وکٹوں کا ہندسہ 251 میچز میں مکمل کیا تھا۔ Hasan Ali has become the fastest bowler to 350 wickets in T20s. He has reached the milestone in 243 matches going past Rashid Khan's record of reaching 350 wickets in 251 matches #Cricket pic.twitter.com/drF3IcWFGe — Saj Sadiq (@SajSadiqCricket) June 7, 2026 اس نئی کامیابی کے بعد کرکٹ حلقوں اور شائقین کی جانب سے انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل