Sunday, June 07, 2026
 

چینی جہازوں کا سمندری پانیوں میں آپریشن، تائیوان نے بھی اپنے جہاز بھیج دیے

 



تائیوان کے ساحلی کوسٹ گارڈ نے کہا ہے کہ تائیوان کے مشرقی سمندری حصے میں پانیوں میں چینی آپریشن کا "مناسب جواب دینے" کے لیے تائیوان نے اپنے جہاز تعینات کردیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان کی جانب سے یہ اقدام چینی میڈیا کی اُن رپورٹس کے بعد سامنے آیا ہے جس میں چینی آپریشن کو جاپان اور فلپائن کے درمیان متاثرہ پانیوں میں ایک سرحد کھینچنے کا ردعمل بتایا گیا تھا۔ تائیوان کے کوسٹ گارڈ نے بیان میں کہا کہ پورے عمل کے دوران چینی بحری جہازوں کی نگرانی کی گئی ہے اور تائیوان نے "مناسب جواب دینے کے لیے ضروری جہاز تعینات کردیے ہیں۔ تائیوان نے کہا کہ اس نے ژیامن بندرگاہ سے روانہ ہونے والے چار چینی سرکاری جہازوں کا پتہ لگایا ہے جو جزیرے کے جنوب مغرب میں تائیوان کے پانیوں سے باہر رُکے ہوئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل