Sunday, June 07, 2026
 

قلعہ عبداللّٰـہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق

 



بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰـہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات قلعہ عبداللّٰـہ کے علاقے گلستان میں پیش آیا۔ پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزم جائے وقوع سے فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل