Sunday, June 07, 2026
 

ضلع باغ میں معمولات رواں دواں، عوام نے احتجاجی کال کو مسترد کردیا

 



آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح باغ آزاد کشمیر میں بھی زندگی معمول کے مطابق جاری ہے اور روزمرہ سرگرمیوں میں کوئی خلل دیکھنے میں نہیں آیا۔ شہر میں کاروباری سرگرمیاں عروج پر ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی معمول کے مطابق برقرار ہے۔ ضلع بھر میں چھوٹی بڑی مارکیٹیں اور تجارتی مراکز کھلے ہوئے ہیں جہاں شہریوں کی بڑی تعداد خرید و فروخت میں مصروف دکھائی دے رہی ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ وہ روزمرہ معمولات کے مطابق اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور کسی قسم کی غیر یقینی صورتحال موجود نہیں۔ دوسری جانب ضلع باغ کے باشعور عوام نے نام نہاد احتجاجی کال کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے اور معمول کی زندگی کو ترجیح دی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل