Loading
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق منگھو پیر کے علاقے مغل ہزارہ گراؤنڈ کے قریب واقع یعقوب مسجد کے نزدیک فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
زخمی کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 25 سالہ مرتضیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسرا واقعہ اورنگی ٹاؤن کی ایم پی آر کالونی میں نادر ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں فائرنگ سے 40 سالہ اعجاز زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق زخمی شخص کو بھی عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل