Loading
شہر قائد میں سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیفل مری گوٹھ میں مبینہ طور پر موٹر سائیکل کی ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پر سسرالیوں کے تشدد کے نتیجے میں 18 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی جسے ایدھی حکام نے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
ایدھی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 18 سالہ مصباح کے نام سے ہوئی ہے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ کو سسرالیوں کی جانب سے موٹر سائیکل کی ڈیمانڈ پوری نہ ہونے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
ان کے مطابق مصباح نے واقعے سے قبل اپنے بھائی کو بھی تشدد اور مطالبے سے آگاہ کیا تھا۔
گھر والوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پہلے بھی اس نوعیت کے تشدد کے واقعات پیش آ چکے تھے تاہم شکایات کے باوجود پولیس کی جانب سے مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔
متاثرہ خاندان نے واقعے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ مختلف پہلوؤں سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل