Loading
بینک میں 5 کروڑ روپے جمع کرانے کے لیے آئے شہری سے بینک کے ملازمین ہی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے مصروف تجارتی علاقے رنگ محل میں نجی بینک کے 2 ملازمین نے کروڑوں روپے کی خطیر رقم ہتھیالی۔
پولیس ترجمان کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک شہری اپنی 5 کروڑ روپے کی نقدی بینک میں جمع کروانے کے لیے پہنچا۔
بینک کاؤنٹر پر موجود ملازمین نے شہری سے یہ رقم وصول کی اور اسے جمع کروانے کا یقین دلایا، تاہم رقم ملتے ہی دونوں ملازمین اسے لے کر موقع سے فرار ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کا آغاز کیا اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم سے 3 کروڑ روپے بھی برآمد کر لیے ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے تاحال مفرور دوسرے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں، جب کہ تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل