Loading
پاکستانی شہریوں کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ حکومت نے ایک بڑی سہولت گھر کی دہلیز پر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومتِ پاکستان نے عوام کی سہولت اور دیرینہ مطالبے پر پاسپورٹ کو ان کی دہلیز پر پہنچانے کی نئی ڈیجیٹل سروس شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے سروسز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس اقدام کا مقصد شہریوں کو طویل قطاروں اور دفاتر کے چکروں سے نجات دلانا ہے تاکہ پاسپورٹ کا حصول آسان ہو سکے۔
اجلاس کے دوران ڈور اسٹیپ پاسپورٹ ڈیلیوری سروس کے قیام کے لیے تمام تر ضروری ضابطہ کار اور نئی ایس او پیز (SOPs) کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس ڈیجیٹل نظام کے مکمل نفاذ کے بعد پاسپورٹ بنوانے کا عمل نہ صرف تیز ہوگا بلکہ شفافیت بھی یقینی بنے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل