Wednesday, June 10, 2026
 

خطے میں جاری کشیدگی ختم بھی ہو جائے تو اس کے اثرات اگلے سال تک رہیں گے، وزیر خزانہ

 



وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایران امریکا کشیدگی ختم بھی ہوجائے تو اس کے معیشت پر پڑھنے والے اثرات اگلے سال تک رہیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں وزیرخزانہ نےسینیٹ اجلاس میں معاشی صورتحال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کل اقتصادی سروے پیش کرنے کا جا رہا ہوں، جس میں بہت سے حقائق سامنے آئیں گے اور باقی دیگر مواقعوں پر سامنے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے، دعا گو ہیں پاکستان کی قیادت اس مسئلے کے حل میں کامیاب ہو، مجموعی طور پر پہلے تین ہفتوں میں 129 ارب کی سبسڈی دی گئی جس پر بڑی تنقید بھی سامنے آئی، سبسڈی کو کیٹرگرائز کرنے کے حوالے سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا پھر اس کو مخصوص لوگوں تک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ خطے کی صورتحال کے باعث تمام صوبائی حکومتوں نے بھی ساتھ دیا، خیبرپختونخوا حکومت نے بھی اس میں اپنا کردار ادا کیا، وزیر اعلی کے پی کا شکریہ ادا کرتا ہوں آج ای اے سی میں  بھی شریک ہوئے، صوبوں کا بار بار شکریہ ادا کر رہا ہوں کیونکہ یہ صوبائی حکومتوں کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹارگٹڈ سبسڈی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی ختم بھی ہو جائے تو اس کے اثرات اگلے سال تک رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر کے محصولات اہداف پورے ہوں یا نہیں ٹیکس میں اضافہ ہونا بہتری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل