Loading
راولپنڈی میں مری ایکسپریس وے پر ملتان سے مری جانے والی سیاح فیملی کی وین کو حادثہ پیش آیا جس کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔ موٹر وے پولیس کے مطابق واقعے کی مدعیت میں وین ڈرائیور کے خلاف غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
انسپکٹر طاہر الدین کے مطابق ڈیوٹی پر موجود تھے کہ کھجوٹ کے مقام پر حادثے کی اطلاع ملی، جس پر فوری طور پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کو طلب کیا گیا۔ موقع پر پہنچ کر معلوم ہوا کہ وین نمبر CAJ-5407 حادثے کے بعد آگ کی لپیٹ میں ہے، جس پر دستیاب آلات کے ذریعے آگ بجھانے اور مسافروں کو بچانے کی کوشش کی گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ نامعلوم ڈرائیور کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث وین نالے میں جا گری اور دیوار سے ٹکرا کر آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی کے دروازے دیوار کے ساتھ پھنس جانے سے مسافر بروقت باہر نہ نکل سکے۔ حادثے میں پانچ بچوں سمیت دس افراد جھلس کر جاں بحق اور 16 مسافر زخمی ہوئے جن میں 7 بچے شامل ہیں۔
حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل