Thursday, June 11, 2026
 

بحرین پر ایرانی حملوں سے 11 سالہ بچی زخمی، گھروں اور گاڑیوں کو نقصان

 



بحرین نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے کیے گئے حملوں کے نتیجے میں ایک 11 سالہ بچی معمولی زخمی ہوگئی جبکہ متعدد گھروں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ بحرینی وزارت داخلہ کے مطابق ایرانی حملوں کے دوران فضائی دفاعی نظام نے کئی ڈرونز کو تباہ کیا، تاہم ان ڈرونز کے ملبے کے گرنے سے مختلف علاقوں میں نقصان ہوا۔ وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈرونز کو فضا میں تباہ کرنے کے بعد ان کے ملبے کے ٹکڑے رہائشی علاقوں میں گرے جس کے باعث چند گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور متعدد گھروں کو نقصان پہنچا۔ بحرینی حکام کے مطابق واقعے میں ایک 11 سالہ بچی معمولی زخمی ہوئی جسے طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ کسی بڑے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں جلی ہوئی گاڑیاں، متاثرہ عمارتیں اور نقصان زدہ رہائشی علاقے دکھائے گئے ہیں۔ حکام نے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے اور نقصان کا تخمینہ لگانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ As of the Iranian aggression against Bahrain,a girl11,  sustained minor injuries &  treated at the scene.Vehicles caught fire & houses were damaged in Hamad Town & Manama due falling debris of drones interception.Civil Defence & National Ambulance have taken necessary measures. pic.twitter.com/e1SOp6omVY — Ministry of Interior (@moi_bahrain) June 11, 2026 بحرین کی وزارت داخلہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور غیر مصدقہ اطلاعات سے گریز کریں۔ سکیورٹی ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں خلیجی ممالک میں سکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ خطے میں کسی بھی فوجی کارروائی کے اثرات عام شہریوں تک پہنچنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل