Loading
نیشنل سیونگز کی جانب سے 25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی حالیہ قرعہ اندازی کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں جس میں ملک بھر سے کئی خوش نصیب افراد کروڑ پتی بن گئے ہیں۔
40 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی میں بانڈ نمبر 810678 نے 8 کروڑ روپے کا پہلا انعام حاصل کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ 159467، 855955 اور 954286 نمبرز کے حامل افراد 3، 3 کروڑ روپے کے دوسرے انعامات کے حقدار قرار پائے ہیں۔
مذکورہ ڈرا کے تیسرے انعام کے تحت 660 افراد کو فی کس 5 لاکھ روپے کی رقم دی جائے گی۔ حکام نے کامیاب بانڈ ہولڈرز کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں سیکڑوں افراد لاکھوں روپے کے انعامات جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں، جنہیں مقررہ ضوابط کے تحت انعامی رقم فراہم کی جائے گی۔
دوسری جانب پشاور میں ہونے والی 25 ہزار روپے مالیت کے قومی پرائز بانڈ کی 22 ویں قرعہ اندازی میں بانڈ نمبر 009663 اور 845124 نے 3، 3 کروڑ روپے کے پہلے انعامات جیتے ہیں۔ اسی ڈرا میں 5 خوش نصیبوں کو ایک ایک کروڑ روپے کا دوسرا انعام دیا گیا ہے۔
دوسرے انعام کے لیے کامیاب ہونے والے پانچوں بانڈ نمبرز میں 187375، 216012، 583887، 747225 اور 763842 شامل ہیں۔
مزید براں اس قرعہ اندازی میں 700 افراد کو 3 لاکھ روپے فی کس کا تیسرا انعام بھی دیا جائے گا، جس کے لیے کامیاب نمبرز کی مکمل تفصیلات متعلقہ حکام نے جاری کر دی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل