Thursday, June 11, 2026
 

مظفر آباد میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، شہدا کی نماز جنازہ ادا

 



مظفرآباد میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کو گزشتہ روز پرواز کے دوران حادثہ پیش آیا، جس میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ مظفرآباد میں ادا کی گئی جس میں قائم مقام صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر، کور کمانڈر راولپنڈی، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی جبکہ شرکاء نے ان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ شہداء کے جسدِ خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا ہے جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل