Loading
پروہاکی لیگ میں شرکت کے لیے پاکستانی ہاکی ٹیم برسلز پہنچ گئی۔ ایئرپورٹ پر بیلجیم میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے ٹیم کا استقبال کیا۔
طویل مسافت اور تھکاوٹ کے باوجود پاکستان ٹیم نے پروگرام کےمطابق اپنا پہلا ٹریننگ سیشن کیا۔ پرو ہاکی لیگ میں پاکستانی ٹیم تیرہ جون کو میزبان بیلجیم کے ساتھ میچ کھیلےگی، چودہ جون کو اسپین سےمقابلہ ہوگا،انیس جون کو بیلجیم اور بیس جون کو دوبارہ اسپین کا سامنا ہوگا۔
اس کے بعد اکیس جون کو پاکستانی ٹیم لندن پہنچے گی، جہاں تیئیس جون کو بھارت، چوبیس جون کو انگلینڈ،چھبیس جون کو بھارت اور ستائیس جون کو انگینڈ سے میچز شیڈول ہیں۔
لیگ میں جگہ برقرار رکھنے کے لیے پاکستانی ٹیم کو ان آٹھ میچز میں سےکم ازکم دو میچز اچھے مارجن سے جیتنا ضروری ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل