Loading
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے ملاقات کی۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق وزیراعظم نے سینئر سیاستدان غلام احمد بلور کی بحیثت سابق پارلیمنٹرین ملک کے لیے گراں قدر سیاسی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی اور دیگر دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
اس کے علاوہ وزیراعظم سے ممبران قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی، چوہدری فرخ الطاف، ریاض الحق، شاہد عثمان، اور بابر نواز خان نے الگ الگ ملاقات کی۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق ملاقات میں ممبران قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو حلقہ کے اُمور اور جاری ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔
انہوں نے اس موقع پر متعلقہ حلقوں میں نئے منصوبوں کی تجاویز بھی پیش کیں۔ملاقات میں حلقہ کے مجموعی سیاسی اور دیگر دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی، وفاقی وزیر برائے پبلک افئیرز یونٹ رانا مبشر اقبال بھی شریک تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل