Friday, June 12, 2026
 

وزیراعظم کی ہدایت پر ای سی سی نے خیبر پختونخوا کو گندم کی فراہمی کی منظوری دے دی

 



وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ای سی سی نے خیبر پختونخوا کو گندم کی فراہمی کی منظوری دے دی۔ وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 12 جون 2026وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں وزارتِ فوڈ سیکیورٹی نے خیبر پختونخوا کے عوام کو گندم کی فراہمی کے اقدامات مکمل کر لیے، خیبر پختونخوا کو گندم کی فراہمی وزیراعظم کی عوام دوست پالیسیوں کا عملی مظہر ہے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق خیبر پختونخوا کو گندم سال کے آغاز میں مقرر شدہ سرکاری قیمت پر فراہم کی جائے گی،  وفاقی حکومت عوام کو سستی گندم کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل